23 اکتوبر 2016 - 20:09
برگزٹ کے بعد بڑے بینک برطانیہ سے نکل جائیں گے

دنیا کے بڑے بنیکوں نے برگزیٹ پر عملدر آمد کے بعد برطانیہ سے نکل جانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برٹش بینکرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انتھونی براؤن کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بینک برگزٹ پر عملدرآمد کی صورت میں برطانیہ سے نکل جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انتھونی براؤن نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ دنیا کے بڑے بینک اب برطانیہ سے باہر نکلنے کی تیاری کررہے ہیں اور شاید یہ کام دوہزار سترہ کے پہلے تین ماہ کے دوران انجام پا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بڑے بینکوں کو برگزٹ کے بعد کی صورتحال میں تجارت اور کاروبار پرلاگو ہونے والے اضافی ٹیرف پر اعتراض نہیں بلکہ یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد یہ بینک برطانیہ کے اندر اپنے صارفین کو بینکاری یا مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے قانونی حقدار بھی ہونگے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بینک بھی کرسمس سے پہلے اپنی بہت سی سرگرمیوں کو برطانیہ سے باہر منتقل کریں گے۔

.......

/169